کوئٹہ میں مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 5 دکاندار گرفتار، شادی ہال سیل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری،مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 5دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا جبکہ جوائنٹ روڈ پر میرج ہال کو پارکنگ نہ ہونے پر سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں عملے نے منو جان روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کے بر عکس دودھ فروخت کرنے پر5دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جبکہ جوائنٹ روڈ پر شادی ہال میں پارکنگ نہ ہونے پر سیل کردیا گیا اے سی کا کہنا تھا کہ جب تک عمارتوں پلازوں میں پارکنگ پلازے نہیں بنیں گے ٹریفک مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ اے سی نے کہا کہ کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں