جنیوا میں وزیراعظم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے جنیوا میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ جنیوا کے دوران پارٹی قائد میاں نواز شریف اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کا گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی اور انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک بھی پیش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے فیملی کے ساتھ رات کا کھانا بھی کھایا، فیملی ڈنر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور فیملی کے ساتھ تقریباً 2 گھنٹے کا وقت گزارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں