پشاور، سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن ،4 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے مچنی گیٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف مشترکا آپریشن کیا۔ اس دوران مشتبہ افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا۔آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چارمشتبہ افرادکو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔مشتبہ افراد کی شناخت سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ گرفتار چاروں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


