کوئٹہ پو لیس کی کارروائی ،منشیات اسمگل کرنے والی 2 خواتین گرفتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے منشیات اسمگل کرنے والی 2 خواتین کو گرفتارکر لیا ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو پولیس تھانہ نیو کچلاک نے کاروائی کرتے ہوئے کچلاک بس اسٹینڈ پر دو اسمگلر خواتین مسمات ناظرہ بی بی ولد محمد شریف سکنہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور اور عاشی زوجہ محمد خان سکنہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے تین تین کلوگرام چرس برآمد کرکے انہیں گر فتار کرمقدمات درج کر دئے مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں