پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دیدی
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نےاسمبلی فوری تحلیل کرنے کا کہا، اجلاس میں موجود رہنماﺅں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونا چاہیے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے بعد اب عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوگی، اسمبلی توڑنے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد ہوگا، ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ارکان، اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسمبلی نہ توڑنے کے وعدے پر ہی پرویزالٰہی کو اعتماد کاووٹ دیا تھا۔
Load/Hide Comments


