سیلاب متاثرین کو یکساں اور مساوی بنیادوں پر فنڈز دینے کی ضرورت ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں مخلوط حکومت پر دنیا کا اعتماد قابل ستائش ہے سیلاب متاثرین کیلئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے بلوچستان کے اکثریتی اضلاع جو سیلاب سے متاثر ہوئے تھے آج بھی نصیر آباد ڈویڑن کے اکثریتی لوگ آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی دوبارہ بحالی، انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے جدوجہد کر رہی ہے متاثرین کی بحالی میں پارٹی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہر فورم پر بلوچستان کے غیور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرے گی نصیر آباد ڈویژن سمیت دیگر بلوچ علاقے ہوں یا پشتون علاقے وہاں کے عوام کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے سیلاب سے بلوچستان بھر کے زمینداران کو اربوں کے نقصانات ہوئے انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو گئی تھی یقینا اس کی بحالی کیلئے وقت اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت تھی متاثرین کی داد رسی کرنا مرکزی حکومت اور صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین بلوچستان کے ہوں یا سندھ کے ان کی بحالی کیلئے یکساں اور مساوی بنیادوں پر فنڈز دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر طبقہ فکر اس سے متاثر ہے آج بلوچستان کے اکثریتی اضلاع کے عوام سیلاب کے بعد معاشی و معاشرتی مسائل کا شکار ہیں عوام بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں مرکزی حکومت بلوچستان اور سندھ کے متاثرہ علاقوں میں فنڈز کی فراہمی اور اس کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے گی کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امانت ہیں دنیا نے مخلوط حکومت پر اعتماد کر کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے حق داروں کی دوبارہ بحالی کیلئے عملی اقدامات کریں اور دنیا کو یہ باور کرائیں کہ فنڈز کی استعمال کو شفاف بنایا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام متاثرین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ہمارے سامنے اجتماعی مفادات اہمیت کے حامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں