کابل وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر دھماکہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک یہ دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اورکئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں