پولیس نے مولانا ہدایت الرحمان کو عدالت کے احاطے سے گرفتارکر لیا
گوادر (انتخاب نیوز)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمن کوساتھیوں سمیت گوادر کی مقامی عدالت کے احاطے سے پولیس نے گرفتار کرلیا، قبل ازیں انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔رواں سال کے آغاز پر 3 جنوری کو سٹی تھانہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سمیت دگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکاء کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراو کروا کر لوگوں کو زخمی کیا۔
Load/Hide Comments


