مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3فلسطینی جاں بحق
بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلندیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments


