ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دینے کا مقصد ان کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانا ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کا ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دینے کا مقصد ماہی گیروں کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانا ہے ، ایچ آر سی پی کی جانب سے اس اقدام کا سراہا جانا ہمارے لئے باعث تقویت ہے ،ہم نے رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکی بھی منظور دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو ٹوئٹر پر جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے اپنے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دے دی ہے اس اقدام کا مقصد ماہی گیروں کے حقوق و مفادات کا تحفظ ہے ماہی گیروں کی سماجی و معاشی حالت میں بہتری لانے کے لئے انہیں لیبر کی حیثیت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایچ آر سی پی کی جانب سے اس اقدام کا سراہا جانا ہمارے لئے باعث تقویت ہے ماہی گیروں کے رہائشی کالونی کے دیرینہ مطالبے کو بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فشر مین کا لونی کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ہماری حکومت نے رجسٹرڈ ماہی گیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکی بھی منظور دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں