چمن کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے بجلی کی فراہمی معطل، واپڈادفاتر بند، لوگ پریشان
چمن (انتخاب نیوز) سرحدی شہر شدید سردی کی لپیٹ میں، سردی کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، شہر کے سٹی بائی پاس فیڈر پر گزشتہ کئی روز سے بجلی بند ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے مردہ کاریز روڈ محلہ مفتی اخلاص سمیت سینکڑوں گھرانوں کی بجلی گزشتہ، تین روزسے واپڈا احکام نے منقطع کر رکھا ہے جسکی وجہ سے پانی کی قلت کیساتھ ساتھ شدید سردی میں لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے جبکہ واپڈا احکام وجوہات بتانے سے قاصر ہے اعلی احکام نوٹس لیکر وجوہات معلوم کریں اس کے علاوہ گوری کہول کلی محمد اغیاس کلی حاجی چارگل کلی اللہ داد میں گزشتہ 10 دن سے بجلی غائب ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقے کو سخت مشکلات میں ہے عوام کے مطابق کیسکو کے تمام دفاتر پر تالے لگے ھوئے ہیں اور عوامی مشکلات سننے والا کوئی نہیں۔ سابق کونسلر محمد رفیق اچکزئی چمن واپڈا شکایت کیلئے پہنچے تو آفس دفتر مکمل بند تھا تمام تر دفاتر پر تالے لگے ھوئے ملے جو انتہائی افسوسناک ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور کیسکو کے حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ عوام کے ساتھ اس سردی میں ناانصافی کا فوری نوٹس لیا جائے دوسری جانب سردی کی شدت میں کمی نا آ سکی دوسری روز بھی خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی مفلوج کر دی دن بھر کاروباری مراکز بند رہے جبکہ کوژک ٹاپ پر انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی کیلئے دن بھر آج بھی کام جاری رہا لیویز فورس نے شاہراہ پر نمک چھڑکا کا کام جاری رکھا ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے بھی درہ کوژک پہنچ کر لیویز اہلکاران کو شاہراہ پر آمدورفت بحال رکھنے کی ہدایت جاری کی اور کام کا جائزہ بھی لیا۔


