چیدگی بارڈر پر کسی کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ گاڑی والوں سے پیسے لے، اسسٹنٹ کمشنر پنجگور
پنجگور (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ چیدگی بارڈر پر جو2ہزار روپے گاڑی والوں سے کسی بھی وجہ سے وصول کیا جارہا تھا اب کسی کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ گاڑی والوں سے پیسے لے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چیدگی بارڈر سے منسلک کاروباری افراد اور گاڑی مالکان پروم کے عوام کی طرح بارڈر پر بہتری لانے کی کوششوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ انکے روزگار کو شفاف بنیادوں پر استوار کرکے انکے لئے مذید آسانیاں پیدا کرسکیں انہوں نے کہا کہ چیدگی بارڈر پنجگور کے نصف آبادی کا زریعہ معاش ہے اسے چند ناعاقبت اندیش لوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جیرک کی طرح چیدگی میں بھی شفافیت لانے کا فیصلہ کیا ہے جو گاڑی والا اپنی باری میں چیدگی جائے گا اس کے لیے اوریجنل شناختی کارڈر لازمی ہوگا اگر کسی گاڑی والے کے پاس شناختی نہیں ہوگا وہ اپنا اصل لوکل سرٹیفکٹ ساتھ رکھیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ رہے اے سی پنجگور نے مذید کہا کہ ایرانیوں کی طرف سے بارہا یہ شکایت آرہی ہے کہ بعض گاڑی والوں نے تیل خریدنے کے بعد انکے پیسے واپس نہیں کیئے اس بات کے پیش نظر اور چیدگی میں عوام کے روزگار کو تحفظ دینے کے لیے گاڑی والوں سے یہی دراخواست کرتے ہیں کہ وہ چیدگی میں جانے سے پہلے کسی زمہ دار شخص کی ضمانت یا وہ جسکے گیٹ میں تیل خالی کرتے ہیں انکی ضمانت لیکر جائیں انہوں نے کہا کہ جیرک کی طرح چیدگی میں بھی گاڑیوں کی تعداد ایران سے آنے والی گاڑیوں کو دیکھ کر متعین کیا جائے گا تاکہ بارڈر پر رش نہ ہو اور گاڑی والوں کو باآسانی تیل ملے اور وہ اسی دن اپنے گھروں میں لوٹ سکیں انہوں نے کہا کہ جن شہریوں کے نام لسٹوں میں نہیں آئے ہیں وہ اپنا ریکارڈ اور نام فیصل نعیم کے ہاں جاکر چیک کریں اور اس طرح کے گاڑی مالکان کے ساتھ ہر حال میں انصاف ہوگا اور انکے ناموں کو لسٹوں میں شامل کرکے ان کی پریشانیاں دور کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ چیدگی میں روزگار باقاعدہ شفاف بنیادوں پر جاری وساری رہے گا گاڑی مالکان کسی بھی مسلے پر میرے اسسٹنٹ فیصل نعیم کے ساتھ رابطہ رکھیں تاکہ انہیں کے جائز مسائل فوری طور پر حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ چیدگی میں پہلے سے موجود گاڑیوں اور سردی کے پیش نظر ہفتے کو کوئی لسٹ جاری نہیں ہوگا اتوار کے لیے نیا لسٹ جاری کیا جائے گا۔


