بلوچستان میں آٹے کا بحران، حکومتی سستا آٹا پوائنٹ پر بھی 20 کلو تھیلے پر 39 روپے اضافہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں آٹے کا بحران تاحال جاری ہے کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے تک جا پہنچا ہے دوسری جانب بلوچستان حکومت کو پاسکو سے گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے سستا آٹا پوائنٹس پر 1471 روپے میں ملنے والے 20 کلو کے سرکاری آٹے کے تھیلے میں 39 روپے اضافہ کرکے قیمت 1510 روپے میں مختص کردی گئی ہے کوئٹہ میں فی کلو آٹا 140 روپے کا ہوگیا ہے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2900 روپے 50کلو آٹے کا تھیلہ7100 سے اور 100 کلو آٹا 14200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شہر کے 11 مقامات پر سستا آٹا پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں 20 کلو آٹا 1510 روپے میں دستیاب ہے تاہم آٹا کم اور عوام زیادہ ہونے کی وجہ کئی گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے باوجود شہری آٹا لیے بغیر گھروں کو لوٹنے پر مجبور دیکھائی دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں