سندھ میں بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہوں گے، ایف سی تعینات ہوگی، وزارت داخلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت داخلہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے دوران ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں آج (اتوار کو) ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف سی کی تعیناتی کی تاریخ اورعلاقہ، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور فرنٹیرکانسٹیبلری سے مشاورت سے طے کریں۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے اسٹیٹک تعیناتی سے انکار کے بعد الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنزپرفرنٹیرکانسٹیبلری کی اسٹیٹک تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں