بابو رحیم مینگل کے گھر چھاپے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر بابو رحیم مینگل کے گھر پر سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے دیوار پھلانگ کر چھاپہ مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس اور حکومت سمیت ادارے تا حال اس کارروائی کے حوالے سے تحقیقات کرکے حقائق سامنے نہیں لائے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، بصورت دیگر جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج کرے گی، جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں ٹکری سفر خان رند کی اپنے عزیز و اقارب ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں