عبداللطیف آفریدی کے قتل کیخلاف ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، عدالتی امور کا بائیکاٹ
کوئٹہ، کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور (انتخاب نیوز) پشاور ہائیکورٹ بار میں معروف قانون دان سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفرید ی کے قتل کیخلاف ملک بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ ملک بھر میں وکلاءتنظیموں کی جانب سے ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ کوئٹہ میں وکلاءتنظیموں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ بار میں معروف قانون دان سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفرید ی کے قتل کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا، ہڑتال کے دوران وکلاءبرادی کی جانب سے پشاور بار واقعہ پر احتجاجاً کیسز کی پیروی نہیں کی گئی وکلاءکی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، سینئر قانوندان کے قتل کی وجوہات جاننا ہونگی، عبداللطیف آفریدی کے قتل کیخلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عدالوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا وکلاءنے اپنا احتجاج ریکارڈکرایا،بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بارز کی جانب سے پشاور واقعہ کی تحقیقات اور وکلاءکو سیکورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔


