جو بھڑکیں مارتے تھے، ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بھڑکیں مارتے تھے کہ استعفے دیے ہیں، ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کرلیا۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تو سیاست ہی منفی ہے، عمران خان ملک کی سیاست گندی کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے وہ آ کر اسپیکر کو کہیں کہ واپس لینا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ واپس آئیں، انہیں ویلکم کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جن ارکان کے استعفے منظور ہوئے وہ عوامی سطح پر استعفے دینے کا کہتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں