بیلا پولیس کی کارروائی 5 اشتہاری ملزمان گرفتار
بیلا:بیلا پولیس کی کامیاب کارروائی پانچ مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار مزید تفتیش شروع کردی تفصیل کے مطابق ایس ایس پی لسبیلا اسرار عمرانی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلا انسپکٹر محمد اسحاق رونجھو نے اپنی پولیس پارٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سرور عمر رونجھو اے ایس آئی اکبر موسی کانسٹیل سجاد امین ستار بلوچ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد اقبال ولد محمد ابراہیم محمد صدیق ولد محمد بخش جاوید علی ولد عبدالستار شکیل احمد ولد میاندادشیر محمد ولدمحمد عثمان قوم دیریا سکنہ کاٹھوڑ بجرم 353۔186۔337_147ت پ کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


