اسلاف کے نظریات اور پشتون قومی بیانیہ پر قائم رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ، لاہور (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبای صدر اور ممبر صوبای اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے لاہور میں پشتونخوا ایس او پنجاب کے آرگنائزینگ باڈی کے ممبران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا ایس او نے اپنے قیام 1967 سے لے کر آج تک پشتون قومی سیاسی تحریک اور طلبا کے حقوق کے لئے شاندار جہدوجہد کی تاریخ رقم کی ہے اور پنجاب میں تنظیم کو منظم کرنے میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اجلاس سے آرگنائزنگ باڈی کے ممبران حمید خان ،روحیل خان ،وحدت خان ،منور خان ،شیرشاہ مندوخیل، عارف خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں گزشتہ کارگردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گی جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور پشتونخوا ایس او کو پنجاب میں مذید فعال کرنے کے لئے کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو اپنے اسلاف کے نظریات اور پشتون قومی بیانیہ پر قائم رہتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی کی قیادت میں پشتون قومی حقوق کے لئے جہدوجہد جاری رکھی گی۔ علاو ازیں ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے پشتون بلوچ طلبا کو یونیورسٹی میں درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی، جس پر فیصلے کیے گئے، اس کے علاوہ انھوں نے یونیورسٹی کے پشتون اور بلوچ طلبا سے بھی نشست کی جس میں مختلف سیاسی تعلیمی مسائل پر گفتگو بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں