بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، لوگ گھروں میں محصور، بجلی اور گیس کی بندش سے مشکلات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی کی شدت برقرار، سوراب، قلات، مستونگ، لکپاس، زیارت، کان مہتر زئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی سمیت دیگر شمالی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں بھی آئندہ 24گھنٹوں میں برفباری کا امکان ہے، شدید سردی کے باعث گیس پریشرنہ ہونے کی وجہ سے نصف سے زائد کوئٹہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری رہی، گرم ملبوسات وخشک میوہ جات، یخنی ،اور سبز چائے میں اضافہ دیکھنے میں آیا، سردی کے سبب سرشام تاجروں نے کاروبار بند کرنا شروع کردیا، ملک بھر سے آئے ہو سیاح نے کان مہتر زئی ، مسلم باغ، اور زیارت میں برفباری سے لطف انداز ہوتے رہے، سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے بازاروں میں رش کم رہا، دوسرے روز بھی کوئٹہ کے شہری ہنہ اوڑک ، زیارت اور مستونگ میں برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے ، محکمہ پی ڈی ایم اے اورمتعلقہ محکمہ کی جانب سے لکپاس میں ہیوی مشینری سے سڑکوں کی صفائی جاری رہی جس سے ٹریفک کی روانی جاری رہی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے روک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں