قائم مقام گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سبی میں جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراءاور اراکین بلوچستان اسمبلی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض تخریبی عناصر صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں دہشت اور وحشت پر ذہنیت کے خاتمے کیلئے ہمیں قومی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حکام بالا نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کی کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں