پنجاب میں آبادپشتونوں کے شہری حقوق کیلئے اقدامات کیے جائیں، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ، لاہور، فیصل آباد (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع فیصل آباد کے ضلعی کمیٹی کا توسیع اجلاس ضلعی سیکرٹری کریم خان کی رہائشگاہ پر پشتونخوا میپ جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے زیر صدارت منعقد ھوا اجلاس میں گزشتہ کارگردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلے کئے گئے اجلاس سے نصراللہ خان زیرے،ضلع سیکرٹری کریم خان،ضلع سینئر معاون سیکرٹری شاہ محمود خان،ضلع معاون سیکرٹری رحمت اللہ لالا اور باچا خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے ضلع فیصل آباد کی کامیاب میٹینگ پر تمام کارکنوں اور ضلع ایگزیکٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے شب روز محنت کی جائیگی۔ دریں اثنا پشتونخوا میپ ضلع لاہور سے مربوط اعظم مارکیٹ علاقائی کمیٹی کا اجلاس سید نصیر آغا کے یہاں منعقد ھوا اجلاس سے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے،سید فدا محمد آغا،غوث اللہ لالا اور وحدت خان بڑیچ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زاہد پشتون آباد ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑ رھا ھے کہ پشتون تماتر شہری و انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ پشتونخوا میپ پنجاب میں آباد پشتون عوام کے حقوق و اختیارات کے لئے جہدوجہد کو جاری رکھی گی۔ انھوں نے اس سلسلے میں کوی دقیقہ فرو گزاشتہ نہیں کیا جائیگا،انھوں نے وفاقی اور پنجاب کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب میں پشتونوں کے شہری و انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں