بلوچستان کا سب سے بڑا میگا پرو جیکٹ کچھی کینال منصوبہ 21سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)بلوچستان کا سب سے بڑا میگا پروجیکٹ کچھی کینال منصوبہ 21سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا جس سے سات لاکھ ایکڑ بنجرز زمین آباد ہونی ہے تفصیلات کے مطابق سابق جنرل پرویز مشرف نے 2002پنجاب کے علاقے تونسہ بیراج سے کچھی کینال کا افتتاح سابق ضلع ناظم نصیرآباد موجودہ رکن اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے ہمراہ کیا تھا کچھی کینال پانچ سو کلو میڑ پر محیط کینال تھی تین سو کلو میڑ پنجاب اور دو سو کلو میڑ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی نصیرآباد کے علاقوں سے گزرنی تھی پنجاب سے تین سو کلو میڑ بروقت مکمل کرلی گئی جبکہ بلوچستان میں دو سو کلومیڑ مکمل کرنے کیلئے 21سال گزرچکے ہیں کچھی کینال ضلع نصیر آباد میں داخل نہیں ہوسکی ہے بلوچستان حکومت اور کچھی کینال کے ٹھیکیدار کی سست روی کی وجہ سے 21سالوں سے سات لاکھ ایکٹر بنجرز زمین آباد نہیں ہوسکی ہے اور منصوبے کی کاسٹ 500گناہ بڑھنے سے اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کچھی کینال کے ٹھیکیدار کو اربوں روپے کا فائدہ ہونے لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں