لطیف آفریدی قتل کیس، ملزم کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور(انتخاب نیوز)پشاور کی عدالت نے سینئر وکیل لطیف آفریدی کو قتل کرنے والے ملزم عدنان آفریدی کو14روز جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ہفتہ کوپشاورکی عدالت میں سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت میں ملزم عدنان آفریدی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ بار روم میں فائرنگ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرعبدالطیف آفریدی جاں بحق ہوگئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا، جس کی شناخت ایڈوکیٹ سمیع آفریدی کے نام سے ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments


