قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کو مردہ قرار دینے والا شوہر گرفتار
اٹک (این این آئی)اٹک میں قرض معاف کرانے کے لئے بیوی کو مردہ قرار دینے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35ہزار قرض لیا تھا اور قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل نے تصدیق کرنے پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قراردیتے ہوئے ملزم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں مقدمہ درج کرادیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکیا تو شوہرکے کارنامے سن کر بیوی بھی حیران ہوگئی۔
Load/Hide Comments


