حکومت مفلوج ہے، کسی اور کے ریموٹ کنٹرول پر چلتی ہے، لشکری رئیسانی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا کہ ہمارا سماج جس بحران سے گز رہا ہے اس میں مکالمے کی ضرورت ہے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے گوادر میں لوگ بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کر رہے تھے لیکن انہیں ریاست نے جیلوں میں ڈالا ہمارا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے انکے کیسز واپس لیکر رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مفلوج ہے اور کسی اور کے ریموٹ کنٹرول پر چلتی ہے ہمارا ریاست سے مطالبہ ہے ڈائیلاگ کے آغاز سے پہلے اعتماد کی فضاء بحال کی جائے بلوچستان کے مسائل کا حل سماجی معاشرتی آئینی عملداری میں ہے یہ عملداری بلوچستان کو یہ دی جائے تاکہ ہم خوشحال اور دیگر قوموں کے برابر آسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں