راولپنڈی، سمگلرز کی فائرنگ سے اے این ایف کا اہلکار زخمی
راولپنڈی(انتخاب نیوز)راولپنڈی میں منشیات سمگلرز کی فائرنگ سے اے این ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔حکام کے مطابق اے این ایف ٹیم نے انٹیلجنس کی اطلاع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رابطے رکھ کر مخصوص گاہگوں کو منشیات سپلائی کرنے والے خان نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈھوک منشی راولپنڈی میں چھاپہ مارا تو ملزم نے ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے اے این ایف اہلکار لانس نائیک معین زخمی ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب رہا، زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Load/Hide Comments


