گوادر کے سمندرمیں غیرقانونی ٹرالنگ میں کمی نہ آسکی

گوادر (آن لائن) ضلع گوادر کے سمندرمیں غیرقانونی ٹرالنگ میں کمی نہ آسکی،پسنی کلمت اورماڑہ کے سمندرمیں ٹرالروں نے ڈیریے ڈال دیئے اس سلسلے میں ماہی گیروں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرقانونی ٹرالنگ میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع کے گوادر سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ عروج پر ہے اورماڑہ،پسنی اور کلمت کے سمندر میں دن ہاڑے غیرقانونی ٹرالنگ ہورہی ہے غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث ٹرالروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن محکمہ فشریز بلوچستان وائرنیٹ لانچوں کے خلاف زیادہ کارؤائی کررہی ہے ماہی گیروں نے بتایا کہ وائرنیٹ بھی ٹرالر کی طرح ممنوعہ جال استعمال کرتے ہیں جن سے مچھلیوں کی نسل کشی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ فشریز جس طرح وائرنیٹ لانچوں کے خلاف کارؤائی کررہی ہے ٹرالر مافیا کے خلاف بھی اسی طرح کارؤائی کی جائے ماہی گیروں نے بتایا کہ سب سے زیادہ ٹرالنگ پسنی،اورماڑہ،کلمت اور چربندن کے سمندرمیں ہورہی ہے جہاں ٹرالر والے رات ہوتے ہی سمندر کنارے آکر ٹرالنگ کرتے ہیں اور غریب مقامی مچھیروں کے جالوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں جس سے ماہی گیروں کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں