پسنی سے گوادر جانیوالی کار کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
گوادر (انتخاب نیوز) پسنی سے گوادر جانے والی کرولاگاڑی روڈپر کھڑی مال بردارٹرک سے ٹکرا گئی،دو افرادجاں بحق ایک شدید زخمی،جاں بحق افرادمیں صحافی یعقوب بلوچ کا بھائی بھی شامل ہے، حادثہ موٹروے پولیس کی کوتاہی کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات گئے پسنی سے گوادر جانے والی کرولا گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی حادثے میں دوافرادجاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق حادثہ روڈ پر کھڑی خراب مال بردار ٹرک کی وجہ سے پیش آیا جو گزشتہ دو روزسے خراب حالت میں کھڑی تھی لیکن موٹروے پولیس کی جانب سے اسے حفاظتی حصار میں نہیں لیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے میں گوادر پریس کلب کے صحافی یعقوب بلوچ کے بھائی اسماعیل بلوچ اور اُس کا دوست جاوید علی جاں بحق ہوگئے جبکہ صادق سردونامی نوجوان شدید زخمی ہے جسے علاج کے لیئے کراچی منتقل کردیاگیا۔
Load/Hide Comments


