کیلی فورنیا، نئے چینی سال پر تقریب میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 16 زخمی

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 16 زخمی ہوگئے۔ لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے، پولیس کے مطابق متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ موقع پر موجود کچھ افراد نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ علاقے کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں