نوکریوں کے ریٹ مقرر ہیں،رحمت صالح
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، سابق صوبائی وزیرمیر رحمت صالح نے کہاکہ 2018 میں بلوچستان اسمبلی کو ٹھیکہ پر دیاگیا جس کاپہلا تحفہ ہماری بہن ملک ناز کی شہادت کی صورت میں اور دوسرا تحفہ حیات بلوچ کی شہادت کی صورت میں بلوچ نے وصول کیا جبکہ 2018 کے بعد معاشرہ تباہی وبربادی کا شکارہوگیا مگر اب بلوچستان کے سیاسی کارکنان او رسیاسی قیادت آپ کے سامنے چلتن کے پہاڑ کی مانند کھڑی ہوگی اگرپھر بھی اپنے مکروہ عزائم سے بازنہیں آئے تو سیاسی جماعتیں اور سیاسی قیادت اپنے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچ کیلئے زندگی تنگ کردی گئی ہے نوکریوں کے ریٹ مقرر ہیں، ہمارے روزگارکے قدرتی ذرائع سمندر اور بارڈر کو ٹھیکیدار نظام کے حوالے کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھینا گیاہے، پنجگور میں 38ہزار ای ٹیگ اور اسٹیکر جاری کئے گئے ہیں فی اسٹیکر7لاکھ روپے تک فروخت کیاگیا پنجگور سے گوادرتک تمام بارڈر مافیا کو ٹھیکہ پر دیاگیا ہے، انہوں نے کہاکہ رات کو قدوس بزنجو کے پلنگ سے چمٹنے والے دن کو ڈرامہ بازی کا سلسلہ اب بندکریں یہ ڈبل اسٹینڈرڈ سیاست اب نہیں چلے گی، نیشنل پارٹی مکران ڈویژن کے ریجنل سیکرٹری واجہ ابوالحسن نے کہاکہ آئندہ دور نیشنل پارٹی کا ہے، کارکنان مردم شماری کو ایک چیلنج اور قومی ذمہ داری سمجھ کر اس میں بھرپور حصہ لیں


