لاہور،گھرمیں آتشزدگی سے کم سن بچی جھلس کرجاں بحق
لاہور(انتخاب نیوز)لاہور کے علاقے فالکن کمپلیکس کلمہ چوک پر گھر میں آگ لگنے سے ایک بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغازکیا ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچی ایمان کی عمر ایک سال ہے جبکہ پانچ سالہ عبدالرحمن کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیوحکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔
Load/Hide Comments


