کراچی کے نجی اسپتال میں وفاقی وزیر شیری رحمان کا آپریشن
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کا آپریشن ہوا ہے۔ شیریں رحمان اتوار کو ساحل پر چہل قدمی کے دوران گر گئی تھیں اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ذرائع کے مطابق شیری رحمان کے بازو کی ہڈی کو نقصان پہنچا تھا جہاں نجی اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے اور اسپتال میں ان کا آپریشن بھی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بھی دل کا دورہ پڑا تھا اور حیدرآباد کے این آئی سی وی ڈی میں ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


