گجرات، جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، ایک حصے پر قبضہ کرلیا، اہلکار زخمی

گجرات (انتخاب نیوز) گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، قیدیوں نے جیل کے ایک حصہ پر قبضہ کرلیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نے متعدد بیرکوں کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ آر پی او گجرات قیدیوں سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں