مستونگ میں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کیخلاف مکین سراپا احتجاج، کیسکو دفتر پر دھرنا

مستونگ (انتخاب نیوز) شدید سردی میں مستونگ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، ٹرپنگ، لائنوں کو ٹو فیز کرنے اور گیس پریشر کی کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیراحمد سرپرہ اور سینئر صوبائی رہنماءمیرسکندر خان ملازئی کی قیادت میں مستونگ بازار میں ریلی نکالی گئی، اور کیسکو آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور سلطان شہید چوک پر جلسہ منعقد کیاگیا، مظاہرین سے حاجی نذیر احمد سرپرہ، سینئر رہنما میر سکندر خان ملازئی امداد بلوچ، صدام بنگلزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیسکو مستونگ کی جانب سے عوام کے ساتھ روا رکھا ناروا سلوک ظلم وزیادتی بجلی لائنوں کو ٹو فیز، لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرنے، شدید سردی میں گیس پریشر کی مسلسل کمی، شہر میں بدامنی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں خواتین کا میل ڈاکٹر سے الٹراساو¿نڈ کرنے اور منشیات کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ کے عوام سے ووٹ لینے والوں نے مستونگ کے غریب مفلوک الحال عوام کو نااہل آفیسران اور حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، انہوں نے گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی جانب سے ڈاکوو¿ں اور منشیات کے خلاف کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید لیویز اہلکار کو سلام پیش کی اور نائب رسالدار عبدالظاہر کرد اور دیگر زخمی اہلکاروں کے جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ مقررین نے کہاکہ مستونگ میں ایس ڈی او کیسکو اور سوئی گیس حکام کی مسلسل زیادتی اور ظلم سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں، اور کیسکو شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ بجلی لائنوں کو ٹو فیز کررہے ہیں جس سے لوگوں کے لاکھوں روپے کے قیمتی الیکٹرک اشیا جل رہے ہیں، دوسری جانب شدید سردی میں عوام پر گیس پریشر بھی انتہائی کم کردی گئی ہیں جس سے لوگ اپنے بزرگوں اور بچوں کی زندگی بچانے کیلئے سرگردان ہیں مگر کسی کو عوام کی مشکلات کا پرواہ ہی نہیں ہیں صوبائی و وفاقی حکومت کرپشن و کمیشن کرنے میں مصروف ہیں عوام مہنگائی بھوک افلاس سے خودکشیاں کررہے ہیں مگر ان نااہل حکمرانوں کو عوام کا پرواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی انتہا ہے کہ غریب خواتین کو احساس پروگرام کے ذریعے دو ہزارروپے دیکر ذلیل و خوار کیا جارہا ہے، انہیں کئی کئی دن رول دیا جاتا ہیں، مقررین نے کہا کہ ہم نے کیسکو مستونگ کی جانب سے عوام کے ساتھ روا رکھے ہوئے مظالم کے بارے کیسکو چیف بلوچستان کو پہلے بھی مسائل سے آگاہ کیا اب ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہے کہ کیسکو مستونگ کے ایس ڈی او کا فوری تبادلہ کیا جائے اور بجلی کے مسائل حل کیے جائے۔ مقررین نے کہا کہ کاریز نوتھ سمیت ضلع بھر کے سیلاب متاثرین کو نااہل حکمرانوں نے حالاتِ کے رحم و کرم پر بے یارو مددگار چوڑ دیا گیا ہے، آج بھی سیلاب متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہیں۔ اٹھایا گیا احتجاج میں مزید وسعت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں