حاجی لشکری، ہمایوں عزیز کرد کی محمود خان اچکزئی سے ان کے پوتے کے انتقال پر تعزیت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، میر ہمایوں عزیز کرد نے وفد کے ہمراہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ان کے جواں سال پوتے میوند خان کے انتقال پر گزشتہ روز گلستان جاکر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وفد میں ظاہر خان دومڑ، رحیم ترین، علا? الدین کاکڑ، ملک مصطفی کاکڑ،دین محمدر ئیسانی، نائب منیر بلوچ، ماسٹر غلام حسین رئیسانی ودیگرشامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں