اسکلکو کےایمبولینس کو شہر سے باہر لے جانے یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرنے نہیں دینگے: اہلیان اسکلکو

قلات: قلات اسکلکو کے شہریوں اور قبائلی افراد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ اسکلکو کے لیے مختص کی گئی ایمبولینس کو ہم کسی بھی صورت میں شہر سے باہر لے جانے یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرنے نہیں دینگے۔ کیونکہ یہ اسی یونیں کونسل کے لیے ہے لہذا اسکو یہاں پر ہی استعمال کیا جائے۔ کیونکہ اسکلکو میں ٹرانسپورٹ کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں اور لوگ غربت کی وجہ سے مریضوں کو شہر سے باہر لیے جانے اسی ایمبولینس کوہی استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہیکہ یہ ایمولینس میر خالد خان لانگو کے فنڈ سے اسکلکو کو دیا گیا تھا لہذا اسکو کرونا وائسرس کی روک تھام یا دیگر مقاصد کے لیے کسی بھی صورت میں کوئٹہ نہیں لیے جانے دینگے۔ انہوں نے پی پی آئی آفس قلات اور صوبائی سطح پر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مشکل اس گھڑی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں صحت کے حوالے سے مزید مسائل سے دوچار نہ کیا جائے اور علاقوں میں دستیاب وسائل کو ان ہی علاقوں میں لوگوں کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں