وزیر اعلی جام کمال کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں، رئیسہ گچکی

قلات،بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما بی بی رئیسہ گچکی، آغا اکرم جان احمدزئی اور سیف اللہ لانگونے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ہمارے لیڈر اور قائد جام کمال خان کی ذات اور خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال نہایت تکلیف دہ بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اختلافات اور تنقید کو سیاست کی خوبصورتی مانا جاتا ہے مگر سیاسی لیڈروں کی ذات پر نازیبا الفاظ کسنا اخلاقیات اور سیاست کے زمرے میں نہیں آتا۔ اس طرح کے عمل کا ہمیں نہ ہی ہماری ثقافت اجازت دیتی ہے اور نہ ہی ہمارا مذہب اور نہ معاشرہ۔ اجازت دے تھی ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایماندارانہ طرز حکمرانی سے بلوچستان عوامی پارٹی اپنی مخلوط حکومت میں صوبے میں تاریخی منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہی ہے۔مگر اپوزیشن رہنماؤں کو یہ ترقی اور ایمانداری نظامِ حکومت سے اپنی سیاست دفن ہونے کا ڈر ہے۔ جس سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ہمارے قائد کے ذات پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پراترآئے ہیں،جو کہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں