سرخ چشمہ، سوراب میں RBWRP کے تحت صفائی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
سوراب (پ ر )UNFAO & RBWRPایف اے او کے زیرِ نگرانی جاریRevival of Balochistan Water Resources Program (RBWRP) کے تحت سوراب کے مشہور قدرتی وسائل سرخ چشمہ کی صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح 9 جولائی کو کیا گیاتقریب میں ضلعی انتظامیہ، AC سوراب جناب اسد سمالانی، FAO ٹیم شعیب رزاق، مختلف محکموں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایگریکلچر آفیسرز ناصر مینگل صاحب، علی نواز صاحب، لائیوسٹاک آفیسرز ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر عبدالخالق، ڈاکٹر یاسین ریکی، واٹر مینجمنٹ سلمان سرور، اسٹیٹسٹیکل آفیسر؛ سلام الفت، معززین علاقہ میر غلام سرور ریکی، حاجی غلام سرور گدر، حاجی محمد نورفارمرز فضل الہی،ٹیم لیڈر رضوان بلوچ و علاقہ کے دیگر نوجوان اور FAO ٹیم کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ایف اے او کے نمائندے شعیب رزاق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: سرخ چشمہ کو بچپن سے میری آنکھوں نے دیکھا ہے آج اس کی حفاظت کے لیے یہاں میری نمائندگی میرے لیے فخر کا باعث ہے. سرخ چشمہ ہماری شناخت ہے اس قدرتی وسائل کی صفائی اور بحالی نہ صرف پانی کی فراہمی کو بہتر بنائے گی بلکہ علاقے میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے کو بھی فائدہ دے گیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے AC اسد سمالانی نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ: سرخ چشمہ اس علاقے کی روح ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس موقع پر حاجی غلام سرور ریکی(گدر) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ہم نے حال ہی میں اپنی مدد آپ کے تحت مشین لا کر صفائی کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے بعض وجوہات کی بنا پر مکمل نہ کر سکے۔ آج اس خواب کی تعبیر ہوتے دیکھ کر دل بہت خوش ہے۔میر غلام سرور ریکی نے بھی FAO ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہم کافی عرصے سے اس کام کے آغاز کا انتظار کر رہے تھے۔ یہ ہماری دیرینہ خواہش تھی جو آج الحمدللہ پوری ہو گئی۔


