خضدار تبدیلی کی طرف گامزن، کتاب برادر ریلی

خضدار تبدیلی کی طرف گامزن، کتاب برادر ریلی، خضدار میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے، طلباء کا تعلیمی و اکیڈمک حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کے بعد خضدار میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے کتاب بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا، طلباء نے پہلے خضدار پریس کلب میں لائبریری کے مسائل پر پریس کانفرنس کیا اور اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے کتاب بردار ریلی کا انعقاد کیا، جس میں ریلی میں شریک طلباء نے کتاب ہاتھوں میں تھامے ہوئے سفر کیا، طلباء کا کتاب برادر ریلی خضدار پریس کلب سے شروع ہوتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے اختتام پزیر ہوا۔ جس کا مقصد کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ انتخاب نمائندہ نے ریلی کو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے اور قائد اعظم یونیورسٹی کے طالب علم حفیظ بلوچ سے گفتگو کی اور اس ریلی کے حوالے سے معلومات حاصل کی، حفیظ بلوچ کا کہنا ہے کہ اس ریلی کے بہت سے مقاصد تھے لیکن جو سب سے اہم مقصد تھا وہ یہ تھا,کہ ہم لوگوں کو ایک میسج بھیج دیں کہ خضدار کے نوجوان کتاب سے محبت کرتے ہیں، یہاں کے طلباء و طالبات پڑھنا چاہتے ہیں اور یہاں کے نوجوانوں کی کتاب دوستی کا ثبوت تھا یہ احتجاج، حفیظ بلوچ نے کہا کہ خضدار میں عرصے بعد چھوٹے پیمانے پر سرگرمیوں کا آغٖاز ہو چکا ہے، جس میں ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو منظم کرتے ہوئے انہیں تعلیم کی جانب راغب کریں، انہوں نے کہا کہ خضدار کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیم سے دور رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان تلعیم سے دور رہے ہیں لیکن حالیہ نوجوانوں کی تعلیم دوستی نے یہ ثبوت دیا ہے کہ خضدار کے نوجوان تعلیم سے محبت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں