یار محمد رند نے بی ایل اے سے پانچ مغویوں کو آزاد کروالیا، حامد میر/ وزیراعلی نے لائق تحسین اقدام قرار دے دیا
سنیئر صحافی حامد میر نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سردار یار محمد رند نے 3 ماہ کی اعصابی جنگ کے بعد بی ایل اے کے ہربیار مری گروپ سے 3رند اور 2لاشاری مغویوں کو آزاد کروا لیا ان کے مطابق 3ماہ قبل BLA نے رند قبیلے کے علاقے سے 5افراد اغوا کر کے تاوان مانگا سردار رند نے تاوان دینے کی بجائے پہاڑوں سے بی ایل اے کے 18آدمی اٹھا لئے اور اب اپنے 5بندے رہا کروا لئے
جس پر وزیراعلی سر فراز بگٹی نے ر دعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بزرگ اور بڑے سردار یار محمد رند کے اس اقدام پر خوشی ہے بلوچستان کے قبائلی نظام کی یہی طاقت ہے کہ ہمیں اپنی اقوام اور باہوٹ برادر اقوام چاہے وہ بلوچ ہوں یا نہ ہوں ان کا تحفظ کرناہماری ذمے داری ہے سردار یار محمد رند نے اپنی قوم کیلئے جو اقدام اٹھایا وہ لائق تحسین ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرداروں اور قبائل کو اسکی تقلید کرنی چاہیے تاکہ ہندوستان کی پروکسی بی ایل اے کو بلوچستان میں قدم رکھنے کی جگہ نہ مل سکے


