تباہ کن بارشوں سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے راستے مکمل بند

لسبیلہ (انتخا ب نیوز) حالیہ تباہ کن بارشوں سے ضلع خضدار میں واقع درگاہ شاہ نورانی جانے والے راستوں پر پل بھی بہہ گئے ، درگاہ شاہ نورانی کے خلیفہ سائیں نواز شاہ کلمتی نے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی جانے والا راستہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہوچکا ہے تمام عقیدت مند اور زائرین سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی درگاہ شاہ نورانی کی جانب سفر نہ کرے.

اپنا تبصرہ بھیجیں