پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے سپریم کورٹ پہنچے، اراکین کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سے ملاقات سے انکار کر دیا، چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے آنے والے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 8 تھی،پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے اراکین کے استعفوں سے متعلق ملنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ نے اسمبلی واپس جانے کا کہا تو استعفے منظور کر لیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں