پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے ارکان کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اگلا اقدم اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام سابق ایم این ایز سے تمام مراعات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز سے لاجز ، گاڑیوں سمیت دیگر تمام مراعات واپس لی جائیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو مراعات واپس کرنے کے پیغامات بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق ارکان کو فراہم کئے گئے لاجز بھی واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے لاجز خالی کرانے کے احکامات بھی سی ڈی اے کو موصول ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے 11اپریل2022سے منظور کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں