جامشورو میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

حیدرآباد (انتخاب نیوز) جامشورو مانجھند تحصیل کے علاقے خانوٹ میں دہشت گردوں نے بم دھماکے سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرا دیا۔ ہائی ٹرانسمیشن لائین جامشورو 500کے وی گرڈ اسٹیشن سے دادو کی طرف جا رہی تھی۔ بم دھماکے سے ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ اطلاع ملنے پر این ٹی ڈی سی حکام اور پولیس پہنچ گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں