پرویزالٰہی گھبراہٹ کا شکار، چودھری شجاعت سے رابطہ کرلیا

لاہور (انتخاب نیوز) پنجاب میں نگران حکومت کے آتے ہی چوہدری پرویزالٰہی گھبراہٹ کا شکار ہوگئے اور انہوں نے ق لیگ کے صدر شجاعت حسین سے رابطہ کرکے دوبارہ رواداری کا پیغام بھیجا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال اور نگران حکومت کے انتظامات سنبھالتے ہی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے قریبی ساتھی کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کرنے کا پیغام پہنچایا گیا، پرویزالٰہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے آپ ہمارے خلاف نہ کریں تا کہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جا سکے،پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کا بھی اظہار کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی تخریبی سیاست پریقین نہیں رکھتا، ہمیشہ سب کو جوڑ کر چلنے کی کوشش کی لیکن کچھ افراد نے میری بات نہیں سنی،ہمارے دروازے تمام دوستوں اور مخالفین کے لئے کھلے ہیں جب بھی کوئی آئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں