سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے، اعتزازاحسن
اسلام آباد(انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اورماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،اس کے پاس عدالتی اختیارات نہیں۔فواد چوہدری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھاتو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے؟۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فوادچوہدری پر ریاستی بغاوت کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے۔فوادچوہدری کاچہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایاگیا افسوس ناک ہے۔فوادچوہدری سیاسی شخصیت کیساتھ وکیل بھی ہیں ،ان کی ایک شناخت ہے۔عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فوادچوہدری پنجاب کے حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کے دسترس میں تھے۔فوادچوہدری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس پنجاب کی حدود سے نکال رہے تھے۔


