سندھ کی پہلی پنک بس سروس کا افتتاح یکم فروری کو ہوگا، شرجیل میمن

کراچی(انتخاب نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے سندھ کی پہلی پنک بس سروس کا افتتاح یکم فروری کو ہوگا۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے یکم فروری سے کراچی میں صوبے کی پہلی پنک بس سروس کے افتتاح کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے لئے بس سروس خصوصی طور پر صرف خواتین اور لڑکیوں کے لیے شروع کی جارہی ہے۔ مخصوص سروس 10بسوں پر مشتمل ہوگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ پنک بس سروس کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، اس سروس سے طالبات خصوصی ورکنگ وومن کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان کے مطابق پنک بسیں بندرگاہ سے ٹرمینل پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ روٹ 4، 5، 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ دفتری اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی جبکہ دفتری اوقات کے بعد ہرایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر میں 29 جنوری سے پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں