غیر قانونی بھارتی زرعی اجناس کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت کاررائی عمل میں لائی جائے،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی طور پر بھارتی زرعی اجناس کی سملنگ کی روک تھام کیلے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو غیر قانونی طور پر کسی بھی قسم کی اشیاء کی سملنگ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف ہماری مقامی معیشت پر برے اثرات پڑے گیں بلکہ مقامی زمیندار کو نقصان ہوگا جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ غیر قانونی زرعی اجناس سملنگ کرنے والوں کی نقل حرکت پر کڑی نظر رکھی جاے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جاے۔وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں