ملک میں مہنگائی کے طوفان کیلئے عوام تیار ہو جائیں،اتحادیوں نے اتفاق کر لیا

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کے طوفان کیلئے عوام تیار ہو جائیں۔معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت منی بجٹ پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی مجبوری بتا دی۔وزیراعظم نے امریکی سفیر کی آج کی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کردیا۔امریکی سفیر نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں امریکہ پاکستان کی مالی مدد کرے گا۔بہت سے شعبوں کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنی پڑے گی۔وزیراعظم نے اتحادیوں کو بریفنگ دی۔بجلی گیس مہنگی پٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکس لگیں گے۔وزیر خزانہ کے حوالے ذرائع نے بایا کہ ڈالر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ بھی آئی ایم ایف کی شرط تھی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آپ کو پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا۔سابق صدر کا موقف۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نئے ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار کا موقف تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ عوام کو کیسے مطمئن کرینگے۔دوسری جانب اجلاس میں عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کے بعد کروانے کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے 2018 اور 2021 کے فیصلوں کی روشنی میں انتخابات نئی مردم شماری سے مشروط ہیں۔شرکاء کو بریدنگ دی گئی۔آئینی وقانونی ماہرین سے بریفنگ لیکر اس بارے حتمی فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں